چوہدری شجاعت کی طبیعت مزید بہتر، قرآن پاک کی تلاوت کی

November 10, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز ہسپتال لاہور میں زیرعلاج مسلم لیگ( ق) کے صدر چودھری شجاعت کی طبیعت بہتر ہو گئی ہے۔

سوموار کو چوتھے روز بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے سروسز ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔

گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین کے طبی معائنہ کے بعد پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمد امجد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین کا دوبارہ معائنہ کیا گیا ہے۔