بھارت آسٹریلیا میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

November 10, 2020

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت سے ہوم سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 26 سمبر کو ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 25 ہزار شائقین کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 23 ہزار شائقین کو داخلے کی اجازت مل گئی جبکہ برسبین گابا میں 30 ہزار اور ایڈیلیڈ اوول میں 27 ہزار شائقین آسکیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 17دسمبر سے شروع ہوگی۔