نو مسلمہ آرزو سے شادی کرنیوالے اظہر علی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

November 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے نومسلمہ آرزو کیس میں آرزو کے شوہر علی اظہر کے ریمانڈ میں 12نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں آرزو کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران ملزم اظہر علی کو پیش کیا گیا ۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے بتایا کہ آرزو کم عمر ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے۔ دوران سماعت آرزو کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمر کاتعین ہو چکا اب ہمیں ریمانڈ چاہیے،ملزم علی اظہر کی نشاندہی پر مزید لوگوں کو حراست میں لینا ہے۔ وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تمام دستاویزات موجود ہیں، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اب تک کیا تفتیش ہوئی۔ سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کچھ بندے رہتے ہیں جن کو گرفتار کرنا ہے، تین دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کس نے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کا اضافہ کیا۔