پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس کا اضافہ

November 11, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو سرمایہ کاری کا ملاجلا دن رہا، 100 انڈیکس 44 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 41 ہزار سے 100 پوائنٹس نیچے گرا، البتہ کاروبار کا اختتام 41 ہزار 197 پر کیا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن تین ارب روپے کم ہوئی ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 574 ارب روپے ہے۔