نقیب ﷲ قتل کیس میں وکلا کی عدم حاضری، سماعت ملتوی

November 12, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب ﷲ قتل کیس میں طرفین کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی، بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب ﷲ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔