آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

November 12, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللّٰہ علی خیل نے ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کا خیرمقدم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امید ظاہر کی نجیب اللّٰہ علی خیل کی خدمات پاک افغان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ملاقات میں افغان امن عمل، بارڈر مینجمنٹ کے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔