مخالفین حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، گورنر پنجاب

November 13, 2020

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ مخالفین حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پارٹی وفود اور بز نس کیمونٹی سے ملاقاتوں کے دوران چوہدری سرور نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے، جمہوریت اور پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے مضبوط بنا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہےکہ آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، حکومت قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کر ے گی۔