مودی خطے کا امن خراب کر رہے ہیں: عثمان بزدار

November 14, 2020

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر خطے کا امن خراب کر رہے ہیں۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کر رہی ہے اور دوسری طرف بھارتی وزیرِاعظم مودی خطے کا امن خراب کر رہے ہیں اور کنڑول لائن پر شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔


وزیرِاعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بہادر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں کہ دنیا مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔