استور میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری

November 15, 2020


گلگت بلتستان کے علاقے استور میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث نظام زندگی متاثر ہوگیا۔

غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر میں بھی برفباری ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے متعدد علاقوں کی رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت کے باوجود گلگت بلتستان کے باسی ووٹ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی کے الیکشن آج ہورہے ہیں، جس میں 7 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔