رواں سال 15ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، شہبازگِل

November 15, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہبازگِل کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک 15 ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے مطابق اس سال 15ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ رواں سال کمپنیوں کی رجسٹریشن میں ‏صرف ستمبر میں پچھلے سال کی نسبت 69 فیصد اضافہ ہوا۔

شہبازگِل نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ خوش آئند تبدیلی کاروبار سے متعلق حکومتی قوانین میں نرمی اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔