لاہور میں بچی کا قتل، CCPO لاہور سے رپورٹ طلب

November 15, 2020

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں بچی کے قتل پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔


پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے اور سفاک مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔