امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوبائیڈن کی جیت کا بالواسطہ اعتراف

November 15, 2020


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میںجوبائیڈن کی کامیابی کا بالواسطہ اعتراف کرلیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میںکہا کہ جو بائیڈن الیکشن میںدھاندلی کی وجہ سے جیتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن مبصرین کو ووٹنگ کا عمل دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ ووٹنگ کی گنتی بائیں بازو کی ایک نجی کمپنی کے ذریعے کروائی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ووٹنگ کی گنتی کرنے والی کمپنی ناقص اور خراب شہرت رکھتی تھی۔