جو بائیڈن کی جیت کے اعتراف کے بعد ٹرمپ کے اپنی جیت کے دعوے

November 15, 2020


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میںجو بائیڈن کی جیت کے بالواسطہ اعتراف کے فوراً بعد اپنی جیت کا دعویٰ کردیا۔

ڈونلڈٹرمپ نے اپنے بیان میںکہا کہ الیکشن میںدھاندلی ہوئی ہے، مگر ہم جیتیںگے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جو بائیڈن صرف جعلی میڈیا کی نظروں میں جیتےہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے کوئی ہار نہیں مانی، ابھی بہت وقت ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ الیکشن دھاندلی زدہ تھا۔