پاک روس اسپیشل فورسز کی مشقیں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

November 15, 2020


پاکستان اور رشین فیڈریشن کی اسپیشل فورسز کی مشقیں "دروزبا فائیو" جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ان مشقوں میں مغویوں کی بازیابی اور سرچ آپریشن کی ڈرلز کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مشقوں کے دوران اسکائی ڈائیونگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔