مریم نواز نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ مسترد کردیا، ترجمان وزیراعظم عمران خان

November 15, 2020

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ خود ہی مسترد کردیا ہے۔

منڈی بہاء الدین میں میڈیا سے گفتگو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ مریم نواز صرف اپنے اقتدار کے لیے نظریاتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔


مہنگائی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ کورونا وائرس اور ڈالر کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ آنےوالےدنوں میں مہنگائی میں واضح کمی آئےگی۔