حکومت کورونا کیسز بڑھنے پر بچوں کی زندگی کا سوچے، چودھری مونس الہٰی

November 16, 2020

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے و مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پنجاب حکومت کوبچوں کی زندگی کے بارے میںسوچنے کا مشورہ دے دیا۔

تعلیمی اداروں میں تعطیلات موخر کرنےپر چودھری مونس الہٰی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسزمیں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے۔

چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ 23 نومبر تک موخر کردیا گیا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ صوبائی وزارت تعلیم خطرناک صورتحال میں بچوں کی زندگیوں اور والدین کاسوچے، جبکہ اس حوالے سے سیاست نہیں طلبا کی حفاظت کو مقدم رکھاجائے۔