عراق، دہشت گردی کے جرم میں 21 افراد کو پھانسی دیدی گئی

November 17, 2020

ناصریہ(اے ایف پی، جنگ نیوز) عراق کے جنوبی شہر ناصریہ کی بدنام زمانہ جیل میں دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت پانے والے 21 افراد کو پھانسی دیدی گئی ۔حکام کے مطابق پھانسی پانے والے تمام افراد عراقی شہری ہیں اور وہ مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔انہیں 2005ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت قصور وار قرار دے کر پھانسی کی سزا کا حکم دیا گیا تھا لیکن فوری طور پر ان کے جرائم کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔انھیں صوبہ ذی قار میں واقع ناصریہ کی جیل میں پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔عراق کی اسی جیل میں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا ہے۔