وصی شاہ پی ایس ایل فائنل میں کس کے حامی؟

November 17, 2020

معروف شاعر وصی شاہ بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل فائیو کا فائنل ہونے جارہا ہے۔

اس حوالے سے جہاں بڑی شخصیات اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں وہیں معروف شاعر وصی شاہ نے بھی اپنی پسندیدہ ٹیم بتادی۔

وصی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ لاہور کو سپورٹ کر رہے ہیں، اور اس سپورٹ کی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ خود بھی لاہوری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ لوگوں کو مسکراہٹ دیں، آج جو ٹیمیں باہر ہیں وہ بھی لاہور قلندرز کو سپورٹ کردیں گی۔

معروف شاعر نے کہا کہ آج جو بھی جیتے گا، جیت پاکستان کرکٹ اور پاکستانی عوام کی ہی ہوگی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ فواد رانا آج مونچھوں کو تاؤ دیں۔