چارسدہ: سرکٹ ہاؤس پر حملہ ناکام، 1 دہشت گرد ہلاک

November 18, 2020

خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس نے سرکٹ ہاؤس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

چارسدہ کی پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

ڈی پی او چارسدہ شعیب خان نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کی اطلاع تھی، جس کی وجہ سے پولیس الرٹ تھی۔

ڈی پی او کے مطابق موٹر سائیکل سوار 1 دہشت گرد نے سرکٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کی پیشگی اطلاع کے باعث پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو جوابی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔


ڈی پی او چارسدہ شعیب خان کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ میں سیکیورٹی اہلکاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔