چارسدہ…باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں یونیورسٹی کے 2گارڈز سمیت 5افرادزخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی جہاں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد یونیورسٹی کےمختلف حصوں میں چھپےہوئے ہیں اور کچھ طلبا کلاسوں اور لڑکیاں ہاسٹل میں محصور ہیں، انتظامی اور تدریسی عملہ بھی محصور ہوکر رہ گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔
یونیورسٹی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہونے والے طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامی و تدریسی عملہ اور متعدد طالبات بھی یونیورسٹی کے اندر موجود ہیں۔