سعودی عرب: دہشتگرد و کالعدم تنظیموں کے ویب سائٹ بنانے پر قید و جرمانہ ہوگا

November 18, 2020

سعودی عرب میں دہشتگرد و کالعدم قرار دی گئی تنظیموں اور جماعتوں کے لیے ویب سائٹ بنانے پر سزاؤں کاتعین کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دہشتگردوں کے لیے ویب سائٹ بنانے پر 10سال قید، 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق سوشل میڈیا پر دہشتگرد، کالعدم تنظیموں کی حمایت میں پوسٹ لگانے پر پابندی ہوگی۔ دہشتگرد جماعتوں یا وابستہ کسی بھی فرد سے ہمدردی یا حوصلہ افزائی جرم ہوگا۔

پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق دہشتگرد قرار جماعتوں کے مواد اور ان کا منشور نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔