بلاول کی جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی مذمت

November 19, 2020

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بربریت اور جنونیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لڑائی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے جیتی جاسکتی ہے، جسے حکمرانوں نے سردخانے کی نذر کردیا ہے۔