معروف قوال شیر میانداد اور انکے بیٹے کو گولیاں مارکر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

November 19, 2020

معروف قوال شیر میانداد اور ان کے بیٹے کو دوران واردات گولیاں مارکر زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پیپلز کالونی عبدالخالق کے مطابق معروف قوال شیر میانداد 22 اکتوبر کی رات ایک قوالی کے پروگرام سے واپس جا رہے تھے کہ گٹ والا کے قریب ملزم اویس نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر ان سے دو لاکھ روپے لوٹنے کے دوران فائرنگ کر دی تھی۔

فائرنگ سے شیر میانداد اور انکا بیٹا زخمی ہو گئےتھے جبکہ ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے اس کیس میں جیوفینسگ کا سہارا لیا تھا اور جس کے دوران اکٹھے ہونے والے شواہد کی بنا پر وہ مرکزی ملزم اویس ٹیرر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ملزم کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزم اویس ریکارڈ یافتہ ملزم ہے اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔