رسول پاکﷺ کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، افغان صدر اشرف غنی

November 19, 2020


افغانستان کے صدر اشرف غنی نے رسول پاکﷺ کی حرمت اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے منفی اور مثبت رویوں میں تفریق کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہرسول پاکﷺ کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعاون ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے خاتمہ کے لیے جنگ بندی اور قیامِ امن کے لیے مثبت سیاسی عمل کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔