• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

کابل میں افغان صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے خاتمے اور امن کے لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں سے سرحد کے دونوں جانب عوام کی زندگیاں تبدیل ہوں گی۔


انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد یہ یقین دلانا ہے کہ پاکستان قیام امن کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں کابل خطے میں پسندیدہ تفریحی مقام تھا، افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعاون علاقائی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، آزادی اظہار رائے سے متعلق منفی اور مثبت رویوں میں تفریق ہونا چاہیے۔

تازہ ترین