کراچی: تیز رفتار ٹینکر دیوار توڑ کر ڈیفنس کے بنگلے میں داخل

November 20, 2020


ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر ڈیفنس کراچی کے ایک بنگلے میں داخل ہو گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واقعے کے حاصل ہونے والے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ساؤتھ سرکل ایونیو پر ایک آئل کمپنی کا ٹینکر تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا۔

بے قابو ٹینکر سڑک کے درمیان میں موجود گرین بیلٹ پر لگے درختوں کو روندتا، بنگلہ نمبر 19 بی کے دروازے اور دیوار کو توڑتا ہوا اندر لان میں گھس گیا۔

حادثے کے نتیجے میں بنگلے کی دیوار اور دروازہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے، لان کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔