امریکی سائنسدانوں کا خلائی مخلوق کا انسانوں سے رابطے کا دعویٰ

November 20, 2020

امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ترقی یافتہ خلائی مخلوق‘ نے انسان سے رابطے کےلیے ریڈیو سگنل بھیجے ہیں۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دور خلا سے آنے والے ایسے ریڈیو سگنل دریافت کرلیے ہیں جو کسی ذہین خلائی مخلوق کی جانب سے ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ سائنسدانوں نے یہ دعویٰ سورج جیسے 31 ستاروں کی سمت سے آنے والے کروڑوں ریڈیو سگنلوں کو کھنگالنے، اور ان میں سے محسوس ہونے والے سگنلوں کا مزید تفصیلی اور محتاط تجزیہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہم کائنات میں اب تک زمین کے علاوہ کسی بھی دوسری جگہ ’زندگی‘ دریافت نہیں کرسکے ہیں لیکن سائنسی بنیادوں پر ماہرین کا مفروضہ ہے کہ صرف ہماری اپنی کہکشاں ’ملکی وے“ میں زمین جیسے لاکھوں سیاروں پر زندگی موجود ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے 2018 اور 2019 میں اس دوربین کے ذریعے خلا سے آنے والے کھربوں ریڈیو سگنلز ریکارڈ کیے اور مختلف جدید تکنیکیں اختیار کرتے ہوئے ان کا جائزہ لیا تاکہ ان میں سے قدرتی اور ممکنہ طور پر غیر قدرتی سگنل الگ کیے جاسکیں۔