آرمی چیف سے مصری سفیرکی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق

November 21, 2020


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اورسکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اور پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مصر کیساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مصرکے سفیر طارق محمد داہروگ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔