ایف آئی اے کا شیخوپورہ میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے ڈیرے پر چھاپا

November 21, 2020


وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے ڈیرے پر چھاپا مارا ہے۔

میاں جاوید لطیف نے چھاپے کی تصدیق کردی ہے۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ڈیرے پر موجود میرا دفتری ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔