راجہ بشارت سے دو وزارتوں کے قلمدان واپس لے لیے گئے

November 21, 2020

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت سے وزارت سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

راجہ بشارت سے قلمدان واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ بشارت کو وزارت قانون کےساتھ کو آپریٹوز کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

دوسری طرف امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر انہیں غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں ، پاکستانی کرنسی بھوٹان اور افغانستان سے بھی نیچے ہے۔

سر اج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم اب بھی قوم کو سبز باغ دکھا ر ہے ہیں، ترقیاتی کام رک چکے ہیں،ترقی کا پہیہ الٹا چل رہا ہے۔