کے الیکٹرک اور نیپرا کے زیراہتمام ڈسکوز کیلئے مشاورتی سیشن کا انعقاد

November 22, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)کے الیکٹرک اور نیشنل الیکٹریکل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے سرکاری ڈسکوز کیلئے مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسکوز کوکے الیکٹرک کے سفر اور تجربے کے بارے میں بتایا گیا جو اینڈ ٹو اینڈ کی بنیاد پر ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر پر عملدرآمدکرنے والی پہلی ڈسکو ہے، تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر عامر ضیاء نے کہا کہ کے الیکٹرک نے حال ہی میں بیرونی اور اندورنی سطح پر آٹومیشن کی جانب نمایاں پیشرفت کی ہے، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچرگزشتہ دس برس سے پائپ لائن میں ہے ،اس حوالے سے نیپرااور تمام ڈسکوز کے نمائندوں کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے تجربہ سے سیکھنے کیلئے وقت نکالا، سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیپرا کے ڈائریکٹر، مظہر اقبال رانجھا نے کہا کہ دنیا بھر میں بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیاں سروس آٹومیشن کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔