کامونکی، دیرینہ دشمنی، پیشی سے واپسی پر کار پر فائرنگ، 4 افراد قتل

November 22, 2020

کامونکی(نامہ نگار) دیرینہ دشمنی، پیشی سے واپسی پر کار پر فائرنگ سے افراد قتل اور 3زخمی ہو گئے۔گزشتہ صبح قلعہ میاں سنگھ کے جٹ گروپ کے سات افراد فیروز والہ کچہری سے پیشی سے واپسی پر گاؤں جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پاک ٹاؤن یوٹرن کے قریب گاڑیوں کی رفتار آہستہ ہونے پر وہاں پر پہلے سے موجود موٹرسائیکل سواروں نے دونوں گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔جس سے 3 افراد کاشف،احد اورسفیان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔