گیس قیمت میں79روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا یا نہیں؟ سماعت کل

November 22, 2020

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کل سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق سوئی سدرن نے درخواست میں گیس قیمت میں 79 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔

اوگرا ترجمان نے مزید کہا کہ درخواست کے مطابق سوئی سدرن نے گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں مانگا ہے۔


عمران غزنوی نے یہ بھی کہا کہ کمپنی کی درخواست میں 28 ارب روپے سے زیادہ کا ریونیو شارٹ فال بتاتے ہوئے اضافے کی مانگ کی گئی ہے۔

اوگرا ترجمان کے مطابق سوئی سدرن نے گیس قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2020 سے مانگا ہے۔

عمران غزنوی کے مطابق سوئی سدرن کی موجودہ اوسط قیمت 743 اعشاریہ 25 سے بڑھا کر 822 روپے 25 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی ہے۔