تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، فیصلہ آج

November 23, 2020


ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کردیے جائیں گے، اس بات کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

صوبائی وزرائےتعلیم کی کانفرنس آج ہوگی، وفاقی وزیرتعلیم پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی اہم کانفرنس آج ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کے بعد دوپہر 12:30 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔

علاوہ ازیں شفقت محمود نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں، جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔