کراچی میں کل سے ریسٹورنٹ کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی

November 23, 2020

کمشنر کراچی نے کل سے شہر میں تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی لگادی۔

کمشنر کراچی کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کمشنر افتخار شالوانی نے تمام ڈی سیز کو حکم دیا ہے کہ ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی، احکامات پر عمل کرایا جائے۔


کمشنر کراچی کے مطابق فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹ صرف پارسل کھانا فراہم کرسکیں گے۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔