پیٹرولیم ڈویژن کی گیس چوری اور نقصانات روکنے سے معذوری

November 24, 2020

اسلام آباد(نامہ نگار )پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں گیس چوری اور نقصانات روکنے کے حوالے سے معذوری ظاہر کی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے واضح کردیا کہ گیس چوری کو روکا اور کم نہیں کیا جاسکتا-مسائل کا واحد حل سوئی سدرن اور ناردرن کمپنوں کی تقسیم کو قراردیا، پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق گیس پائپ لائنیں اپنی اکنامک لائف پوری کرچکی مسائل کے حل کیلئے کمپنیوں کی تقسیم واحدحل ہے-دستاویز کے مطابق گیس کا پرانا نظام بڑھتے نقصانات کی بڑی وجہ ہے۔گیس چوری اور نقصانات کو روکا اور کم نہیں کیا جاسکتا،فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود صارفین کو سستی گیس فراہم کی جارہی ہے،حکومت کم قیمت پر گیس فراہمی کیلئے سبسڈیز دے رہی ہے،سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیوں کے واجبات 347 ارب سے تجاوز کرچکےہیں۔