حکومت، اپوزیشن اور عوام کو بڑے اجتماعات سے گریز کرنا چاہئے، تجزیہ کار

November 24, 2020


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں پی ڈی ایم کو لاہور اور ملتان جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ، کورونا بڑھا تو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی، کیا وزیراعظم کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگر ایس او پیز کا اطلاق صرف اپوزیشن تک رہے گا تو حکومتی ساکھ کو مزید نقصان پہنچے گا،محمل سرفراز نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر حکومت،اپوزیشن اور عوام کو بڑے اجتماعات سے گریز کرنا چاہئے، کورونا کی پہلی لہر کو کنٹرول کرنے کا کریڈٹ وفاقی حکومت کو گیا تھا، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن قیادت سے رابطہ کر کے انہیں سمجھائیں اس سے ان کا قد بڑھے گا، اپوزیشن اپنے جلسے روک دے گی تو کوئی آفت نہیں آجائے گی۔