شہر یو ں کے جا ن و ما ل کی حفاظت یقینی بنائی جائے ، آئی جی اسلام آباد

November 24, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن نےکہا ہےکہ پولیس کا اولین فرض عوام کی خدمت کر نا ہے، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے دن رات کا م کیا جا ئے ، تر قی پا نے والے افسران کی ذمہ داریا ں بڑ ھ گئیں ہیں ان خیالات کااظہار انہو ں نے نئے پروموٹ ہونے والے اے آئی جی اور اے ایس پیز کوسنٹر ل پولیس آ فس اسلام آ باد میں رینک لگانے کی تقریب کے دوران خطا ب کر تے ہو ئےکیا۔ گزشتہ روز سنٹر ل پولیس آ فس میں نئے پرومو ٹ ہو نے والے افسران کو رینک لگا نے کی تقریب ہو ئی۔ جس کے مہما ن خصوصی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان تھے ۔ تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد سلیم ، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید ،اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ اے آئی جی ہارون جوئیہ کی ایس ایس پی گریڈ 19میں ترقی ہوئی ۔ اے ایس پیز رانا عبدالوہاب، حمزہ امان اللہ، عثمان ٹیپو، کی ایس پی گریڈ 18کے عہدے پر ترقیاں ہوئیں، آئی جی اسلام آبادنے تمام نئے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام افسران پہلے بھی اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اب ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح میں شامل کریں۔