جی سی میں ورلڈ فشریز ڈے کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار

November 24, 2020

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ورلڈ فشریز ڈے کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹراصغرزیدی نے آگاہی واک کی قیادت کی۔واک کا انعقاد جی سی یو شعبہ ذوالوجی کی جانب سے کیا گیا تھا،جس کا مقصد ملک میں فش فارمز کے رحجانات کو فروغ دینا تھا۔سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی، ڈاکٹر محمد ایوب،ڈ اکٹر شاہد اقبال، نور الٰہی اور سمیع اللہ،ڈاکٹر شہزاد جدون،وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی محمد نعیم خان اورصدر شعبہ ذوالوجی پروفیسر عاطف یعقوب نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر ماہی گیری کی صنعت کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ فشریزصنعت کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے مابین باہمی روابط بہت ضروری ہیں۔