فیصل اقبال کورونا سےصحت یاب

November 24, 2020

قائداعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم کے ہیڈکوچ فیصل اقبال کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ انہوں نے 14دن کا قرنطینہ بھی مکمل کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل اقبال نے اپنی صحت سے متعلق لکھا کہ الحمدﷲ ان کی تمام رپورٹس منفی آئی ہیں اور وہ اب قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم بلوچستان کو جوائن کر رہے ہیں۔

فیصل اقبال نے کرکٹ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور بیماری کے دنوں کو مشکل قرار دیا۔

قائداعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم کے ہیڈکوچ کے اکاؤنٹ پر ان کے چاہنے والوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔