رگبی لیگ کے اسٹار کیتھ ٹیٹمس انتقال کر گئے

November 24, 2020

رگبی لیگ کے 20 سالہ نوجوان اسٹار کیتھ ٹیٹمس کے اچانک انتقال نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔

نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کے سڈنی میں تربیتی سیشن کے دوران اچانک پیٹ میں مروڑ ہوئی۔

پیٹ میں مروڑ کے باعث 20 سالہ نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے۔

رگبی لیگ کے اسٹار کے اچانک انتقال نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

انتہائی پھرتیلے اور مضبوط جسم کے مالک کیتھ ٹیٹمس کی ناگہانی موت پر اسپورٹس شخصیات کی جانب سے بھی رگبی اسٹار کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔