مارک رفالو فلم '’دی ایڈم پروجیکٹ‘ میں ریان رونلڈس کے والد بنیں گے

November 26, 2020

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) آنے والی سائنس فکشن فلم میں ہولی وڈ کےسپر اسٹار مارک رفالو تقریبا اپنے ہم عمر اداکار ریان رونلڈس کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔خبریں ہیں کہ نیٹ فلیکس کی آنے والی سائنس فکشن فلم ʼ’دی ایڈم پروجیکٹ‘ میں مارک رفالو خود سے محض 8 سال کم عمر ریان رونلڈس کے والد بنیں گے۔شوبز ویب سائٹ ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق ریان رونلڈس کی فلم ʼدی ایڈم پروجیکٹ کی کاسٹ میں مارک رفالو اور 61 سالہ کیتھرائن کنیر کو بھی شامل کرلیا گیا۔فلم میں 53 سالہ مارک رفالو 45 سالہ ریان رونلڈس کے سائنسدان والد کا کردار ادا کریں گے جب کہ 61 سالہ کیتھرائن کنیر فلم میں ولن کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم کی کہانی خاتون ولن کی جانب سے سائنسدان کی بنائی گئی اہم ترین ٹیکنالوجی کو چرا کر اس کے غلط استعمال کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں سائنسدان کی ٹیکنالوجی چرانے والی عورت کا کردار 61 سالہ کیتھرائن کنیر ادا کریں گی جو فلم کے ہیرو ریان رونلڈس سے ڈیڑھ دہائی زائد العمر ہیں۔اسی طرح فلم میں ہیرو کے والد کا کردار 53 سالہ مارک رفالو ادا کرینگے جو فلم میں ایک طبیعات دان ہوتے ہیں اور وہ کئی سال کی محنت کے بعد ایک منفرد ٹیکنالوجی بناتے ہیں، تاہم ولن اس ٹیکنالوجی کو چرا لیتی ہیں۔ فلم میں ریان رونلڈس والد مارک رفالو کی جانب سے بنائی گئی منفرد ٹیکنالوجی کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیں گے۔مذکورہ فلم میں اداکارہ جینیفر گارنر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔’دی ایڈم پروجیکٹ‘ نامی مذکورہ سائنس فکشن فلم میں بڑی کاسٹ کے علاوہ نئے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے اور عمر رسیدہ ولن خاتون کی طاقت بڑھانے کیلئے انہیں نوجوان اداکارائیں اور اداکار بھی ساتھی کے طور پر دیے جائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی شوٹنگ کب تک شروع ہوگی اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوگی اور اسے2021کے آخر میں ریلیز کیا جائیگا۔