’’ہینڈ آف گاڈ‘‘ فٹبال لیجنڈ میراڈونا کی زندگی کا کھیل ختم

November 26, 2020

’’ہینڈ آف گاڈ‘‘ فٹبال لیجنڈ میراڈونا کی زندگی کا کھیل ختم

بیونس آئرس (جنگ نیوز) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر میراڈوناحرکب قلب بند ہونے کے سبب چل بسے۔ ان کی عمر 60برس تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ تشویش ناک حالت میں ہستپال میں داخل تھے۔

تقریباً تین ہفتے قبل بھی ان کے دماغ کی کامیاب سرجری ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔ دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار کیے جانے والے میراڈونا نے اپنی قیادت میں ارجنٹائن کو 1986 میں تقربیاً اکیلے ہی عالمی چیمپئن بنادیا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں پر ان کے انگلینڈکے خلاف گول کو متنازع قرار دیا جاتا ہے جس میں گیند ان کے ہاتھ سے لگ کر گول پوسٹ میں پہنچی تھی۔ اس گول کو فٹبال کی تاریخ میں’’ ہینڈ آف گاڈ‘‘ سے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ اطالوی کلب نپولی کی جانب سے بھی کھیلے اور اسے 1987،90 میں سیری اے لیگ جبکہ 1987 اور 1991 میں یوئیفا چیپئنز لیگ میں کامیابی دلائی۔

انہوں نے اپنے ملکی ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔ میراڈونا کی ذاتی زندگی کئی اسکینڈلز سے بھری رہی ۔ وہ کئی بار کثرت شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کرتے پکڑے گئے۔1991 میں ان پر کوکین کا نشہ کرنے کے الزام میں 15 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی اسی جرم میں1994 میں پھر 15 ماہ کی پابندی لگی جس سے ان کا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا۔

علاوہ ازیں لیجنڈری فٹ بالر ڈیگو میراڈونا کے انتقال پر پاکستان میں بھی سوگ کی فضاء رہی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات، کرنل (ر) احمد یار خان لودھی، اعظم خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان، کلیم خان، کھلاڑیوں اور فٹ بال آرگنائزرز نے عظیم فٹ بالر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیگو میراڈونا دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی تھے، ان کا انتقال فٹ بال کا بڑا نقصان ہے۔

دریں اثناء کراچی سے نمائندہ جنگ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹ بالر ڈیگو میراڈونا کے انتقال پر پاکستان میں بھی سوگ کی فضاء رہی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات، کرنل (ر) احمد یار خان لودھی، اعظم خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان عیسی خان، کلیم خان، کھلاڑیوں اور فٹ بال آرگنائزرز نے عظیم فٹ بالر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیگو میراڈونا دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی تھے۔

ان کا انتقال فٹ بال کا بڑا نقصان ہے، ان کی کھیل کیلئے خدمات کو دنیا میں یاد رکھا جائے گا، سینئر اور جونیئر لاٹ نے نہ صرف ان کو اپنا ٓآئیڈیل بنایا بلکہ ان سے بہت کچھ سیکھا بلاشبہ انہیں فٹ بال کا لیجنڈ آف دی سنچری قرار دیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں ارجنٹینا کے سرکاری استغاثہ کا کہنا ہے میرا ڈونا کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور ان کی میت کو فی الحال روک لیا گیا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے جسد خاکی کو 3 روز تک صدارتی محل میں رکھا جائے گا ۔