جنگ جیو گروپ کے مرزا الیاس بیگ سپرد خاک

November 26, 2020

لاہور (نمائندہ جنگ) جنگ جیو گروپ کے چیف فنانشل کنٹرولر مرزا الیاس بیگ کو نماز جنازہ کے بعد ڈیفنس لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی رسم قل 29نومبر بروز اتوار انکی رہائش گاہ 89-Kڈیفنس لاہور میں بعد نماز ظہر سے نماز عصر کے درمیان ہوگی۔ نماز جنازہ میں قریبی عزیزوں ، رشتے داروں ، احباب ، سینئر صحافیوں ، جنگ اور جیو کے کارکنوں ، سیاسی، سماجی ودیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراء حافظ ممتاز احمد، فردوس عاشق اعوان، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور علیم خان نے مرزا الیاس بیگ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔