ریلوے کی نجی ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے پارسل قیمت میں 13سو فیصد اضافہ کر دیا

November 26, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ریلوے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے نجی کمپنی نے کرائے کے بعد پارسل کی قیمت میں 13سو فیصد اضافہ کرکے غریبوں کی چیخیں نکال دیں، پارسل کا کرایہ 130 روپے سےبڑھا کر 1400روپے کردیا،مسافروں نےوزیر ریلوے شیخ رشید سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، دستیاب دستاویزات کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرائے میں غیر قانونی طور پر 50%سے زائد اضافہ کے بعد ایس جمیل اینڈ کمپنی نے پارسل اور بلٹی کرائے میں 13سو فیصد اضافہ کردیا، مسافر کا کرایہ جہاں 120روپے ہے وہاں تک پارسل 70کلو کی بلٹی کرنے کا کرایہ 1400کردیا، جبکہ جب تک گاڑیاں پرائیویٹ سیکٹر کو نہیں دی گئیں تھیں اس وقت کرایہ 130روپے تھا اس کے ساتھ موٹرسائیکل فریج اور ایک مشین کی بلٹی جہاں پر عام ٹکٹ 80روپے ہے وہاں پر غریب مسافروں سے 5ہزار روپے لے جارہے ہیں جبکہ نجکاری سے پہلے اتنی سفر کے بلٹی چا رجز 8سو سے بھی کم تھے ۔