ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن ورکرز ہیں، ترجمان نشتر

November 26, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ہمارے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن بعض شرپسند عناصر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی خاطر یونیورسٹی و ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور اسی ادارے سے وابستہ ہاسٹلز کے طلباء کو استعمال کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال کا 80 فیصد حصہ بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے بھر چکا ہے۔ اسی وبا کے پیش نظر طلباء کے ہاسٹلز پہلے سے ہی خالی کروائے جا چکے ہیں لہذا گمراہ کن افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔