ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

November 26, 2020


ملک میں گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کے بعد جمعرات کو 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے 94 ہزار 736 روپے ہے۔

ایسوی ایشن کا مزید بتانا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 6 ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر فی اونس ہے۔