خالد مقبول صدیقی کی بلاول بھٹو کے لئے دعائے صحت

November 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لازم ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے کارکنان کو بھی ترغیب دیں،فی الحال کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد راستہ احتیاط ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد اور مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔