نوجوان نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی

November 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری میراں ناکہ گلستان کالونی نورانی پارک کے قریب واقع مکان سے ملنے والی پھندالگی لاش کو پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا ،متوفی کی شناخت 20سالہ عتیق الرحمٰن ولد مسعودالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے اہلخانہ کی کسی بات پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔