متحدہ عرب امارات میں 8 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت

November 27, 2020

دبئی (جنگ نیوز)متحدہ عرب امارات نے 8 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔یو اے ای حکام کی جانب سے جاری ضابطہ کار کے تحت مسجد کی گنجائش سے 30 فیصد افراد ہی نماز جمعہ ادا کرسکیں گے اور اس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے 8 ماہ بعد مساجد میں خصوصی ضابطہ کار کے تحت نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔